شیخ رشید سے مصر کے سفیر کی ملاقات

پاکستان اور مصر کے درمیان داخلی سلامتی کے تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے،مصری سفیر

پیر 1 مارچ 2021 23:29

شیخ رشید سے مصر کے سفیر کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2021ء) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے پاکستان میں مصر کے سفیر ڈاکٹر طارق داہروگ نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور مصرکے درمیان تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امورپر بات چیت کی گئی ۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ پاکستان اور مصرکے تعلقات انتہائی دیرینہ ہیں،دونوں ممالک کے عوام کے درمیان مذہبی اور ثقافتی تعلقات بہت گہر ے ہیں۔

شیخ رشید احمد نے کہاکہ پاکستان اور مصرکے تعلقات اسلامی بھائی چارے اور محبت پر مبنی ہیں۔

(جاری ہے)

شیخ رشید احمد نے کہاکہ پاکستان اور مصرکا بین الاقوامی امور پر اکثر یکساں موقف ہے۔مصری سفیر نے کہاکہ پاکستان اور مصر کے عوام کے درمیان رشتے بہت گہرے ہیں،ہر موسم کے ساتھی ہیں۔ مصری سفیر نے کہاکہ پاکستان اور مصر کے درمیان داخلی سلامتی کے تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ دونوں ممالک میں عظیم ثقافتی ورثہ موجود ہے،سیاحت کو فروغ دینیکے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مصری سفیر کی وزارت داخلہ آمد پر انہیں سووینیر پیش کیا۔ملاقات میں سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر بھی موجود تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں