دشمن کے روایتی اور ہائبرڈ حملوں کا توڑ کرنے کیلئے مسلح افواج کی پیشہ وارانہ تیاریوں کے ساتھ ساتھ ہائبرڈ جنگی حکمت عملی وضع کرنا ہو گی،صدرمملکت
منگل 2 مارچ 2021 18:32
(جاری ہے)
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ملک میں پہلی بار ایرو سپیس ورکشاپ کے انعقاد پر مبارکباد دیتا ہوں، ورکشاپ میں مستقبل کے چیلنجز پر قومی مذاکرہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ قوم تب بنتی ہے جب معاشرے کے ہر طبقے کے مسائل حل ہوں، ہمیں دشمن کے روایتی حملوں کے ساتھ ہائبرڈ حملوں کا بھی توڑ کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سیاست اور پالیسیوں میں مسلسل تبدیلیاں ہو رہی ہیں، قومی سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں جدید طریقوں پر مبنی حکمت عملی اختیار کرنا اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن نیٹ ورکس سے متعلق ڈیجیٹل حملوں اور وائرس بموں کے استعمال کے خطرات میں اضافہ ہوا ہے، گوگل اور فیس بک جیسی کمپنیوں سمیت انٹیلکچوئل طاقت ممالک، اقوام متحدہ اور دنیا کی پارلیمنٹس پر اثر انداز ہو رہی ہے ، سوشل میڈیا کی صورت میں عوامی رائے عامہ پر اثر انداز ہوا جا رہا ہے، سوشل میڈیا کے منفی اثرات کو کنٹرول کرنے کیلئے انفرادی سطح پر کوششیں کرنا ہوں گی، عالمی سیاسی صورتحال اور پالیسیاں تیزی سے بدلتی رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے سکیورٹی اتحاد کے تناظر میں عالمی منظرنامہ ہر لمحے تبدیل ہو رہا ہے، ہمیں بدلتی عالمی صورتحال کے مطابق خود کو تیار کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی سرحدوں کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہیں، دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بہت قربانیاں دے کر دہشت گردی کے خلاف کامیابی حاصل کی،پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہادر قوم کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے۔ صدر مملکت نے پاک فضائیہ کی تیاریوں کو سراہا جو کہ ملکی سرحدی فضائی حدود کے تحفظ کیلئے کبھی پیچھے نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ 2019 میں پاک فضائیہ نے بالاکوٹ پر دشمن کے حملہ کا منہ توڑ جواب دیا۔ صدر عارف علوی نے قومی شاعر علامہ محمد اقبال کے اشعار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قوم خود انحصاری پر عمل کرتے ہوئے دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جاپان جیسے ترقی یافتہ ملکوں سے ترقی کے گر سیکھ کر اپنانا ہوں گے، سر سید احمد خان نے برصغیر کے مسلمانوں کو تعلیم کی اہمیت سے روشناس کرایا۔ کمانڈر ایئر وار کالج انسٹی ٹیوٹ ایئر وائس مارشل ذوالفقار قریشی نے کہا کہ پاک فضائیہ قومی سلامتی کو درپیش روایتی اور غیر روایتی چیلنجز سے نمٹنیکیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام اور مضبوط صنعتی بنیاد سمیت قومی کوششوں سے فضائی قوت کی صلاحیت حاصل کی جا سکتی ہے،صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ورکشاپ کے شرکا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو شیلڈ پیش کی۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
سٹاک مارکیٹ میں اضافہ غیر ملکی خریداروں کا بڑھتا ہوا رحجان ہے،محمد اورنگزیب
راجستھان رائلز مینز آئی پی ایل میں 12پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال بارے رپورٹ جاری
فیض حمید نے دھرنے کے دوران ملاقات میں استعفے کا کہا تھا ،زاہد حامد
صدر مملکت آصف علی زرداری کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خود کُش دھماکے اور فائرنگ کی مذمت
صدر مملکت آصف علی زرداری کی لانڈھی کراچی میں خود کُش دھماکے اور فائرنگ کی مذمت
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش دھماکے کی مذمت
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 21 اپریل کو کھیلا جائے گا
اسلام آباد پولیس نے تھانہ کھنہ کے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشن کے دوران 8 مشکوک افراد کو گرفتار ..
اسپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر کی کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت ، قیمتی انسانوں جانوں کے ضیاع ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد
-
سٹاک مارکیٹ میں اضافہ غیر ملکی خریداروں کا بڑھتا ہوا رحجان ہے،محمد اورنگزیب
-
راجستھان رائلز مینز آئی پی ایل میں 12پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست
-
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
-
آرمی چیف جنرل عاصم منیرسے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ الاوطیبی کی ملاقات
-
غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ، دہشتگرد حملہ آور پیدل چل کر گاڑی تک پہنچے،ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر
-
فیض حمید نے دھرنے کے دوران ملاقات میں استعفے کا کہا تھا ،زاہد حامد
-
پاکستان میں مہنگائی تیزی سے کم ہو کر کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک
-
پنجاب ،ضمنی انتخابات کے پیش نظر 10اضلاع میں دفعہ 144نافذ
-
کراچی،غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،2دہشت گرد ہلاک،2سیکورٹی گارڈ سمیت3افراد زخمی
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا