پرچی چیئرمین کیلئے ڈوب مرنے کیلئے بہت سی وجوہات ہیں مگر شرم کی عدم موجودگی میں یہ ممکن نہیں، مراد سعید

منگل 2 مارچ 2021 22:05

پرچی چیئرمین کیلئے ڈوب مرنے کیلئے بہت سی وجوہات ہیں مگر شرم کی عدم موجودگی میں یہ ممکن نہیں، مراد سعید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول زرداری کے بیان پر تحریک انصاف کے رہنما وفاقی وزیر مراد سعید نے کہاہے کہ پرچی چیئرمین کیلئے ڈوب مرنے کیلئے بہت سی وجوہات ہیں مگر شرم کی عدم موجودگی میں یہ ممکن نہیں، کرپشن، دھوکہ دہی، بددیانتی اور لوٹ مار کی میراث پر بیٹھ کر جمہوری بننے کی کوشش بری طرح ناکام ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ کرپشن کا تحفظ یوسف رضا گیلانی کا ٹیلنٹ ہے، اسی لئے انہیں سینٹ کیلئے نامزد کیا گیا، گیلانی کو زرداری کی کرپشن بچانے اور قوم کی لوٹی گئی دولت کی بازیابی روکنے کا صلہ دیا گیا، آئین و عدالت کی بجائے گیلانی نے زرداری اور اسکی لوٹ مار کے تحفظ کو ترجیح دی، سیلاب زدگان کو دیا گیا ترک صدر کی اہلیہ کا ہار چرانا بھی یوسف رضا گیلانی کا کارنامہ ہے۔انہوںنے کہاکہ یوسف رضا گیلانی کا صاحبزادہ جو کرتے پکڑا گیا وہ ان کا آبائی پیشہ ہے، گیلانی کی اولاد بھی بڑے بڑے سکینڈلز میں ملوث رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ انتخاب میں شفافیت کیلئے تاریخی جدوجہد عمران خان نے کی، کرپشن اور بددیانتی کی سیاست دفن کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں