وزیراعظم عمران خان کی ایوان میں آمد ،ارکان نے ڈیسک بجائے،عمران خان زندہ باد کے نعرے

بدھ 3 مارچ 2021 19:46

وزیراعظم عمران خان کی ایوان میں آمد ،ارکان نے ڈیسک بجائے،عمران خان زندہ باد کے نعرے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) وزیراعظم عمران خان 11 بج کر 52 منٹ پر قومی اسمبلی ہال میں داخل ہوئے تو ارکان نے ڈیسک بجائے اور عمران خان زندہ باد کے نعرے لگائے،وزیر اعظم نے آتے ہی اپنا ووٹ ڈالا۔

(جاری ہے)

انہوں نے پولنگ بوتھ نمبر ایک سے اپنا بیلٹ حاصل کیا اور ووٹ ڈالا اس دوران ارکان نے ایک بار پھر نعرے بازی کی تاہم ریٹرننگ آفیسر نے انہیں نعرے بازی سے روک دیا۔بعد ازاں ووٹ ڈالنے کے بعد وزیراعظم عمران خان ارکان اسمبلی میں گھل مل گئے اس موقع پر بعض ارکان نے وزیراعظم کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں