سینیٹر فیصل جاوید کی سینیٹ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے تمام امیدواروں کو مبارکباد

اسلام آباد میں اخلاقی فتح سے کرپشن کیخلاف ہماری سوچ کو تقویت بخشی ہے،پی ڈی ایم اسلام آباد کی نشست جیت کر بھی رسوا اور شرمسار ہوئی،بیان

جمعرات 4 مارچ 2021 13:23

سینیٹر فیصل جاوید کی سینیٹ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے تمام امیدواروں کو مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماسینیٹر فیصل جاوید نے سینیٹ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے تمام امیدواروں کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ سینیٹ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے تمام امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،ہمارے ان امیدواروں کی کامیابی سے تحریک انصاف سینٹ کی اکثریتی جماعت بن کر ابھری ہے۔انہوں نے کہا کہ دس کی دس نشستیں جیتنے پر خیبر پختونخوا کو خصوصی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں اخلاقی فتح سے کرپشن کیخلاف ہماری سوچ کو تقویت بخشی ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم اسلام آباد کی نشست جیت کر بھی رسوا اور شرمسار ہوئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں