وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی ملاقات

ملاقات میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک ہوئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 4 مارچ 2021 14:22

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی ملاقات
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 مارچ ۔2021ء) وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے.

(جاری ہے)

  اطلاعات کے مطابق ملاقات میں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی ملاقات میں شریک ہوئے ہیں ملاقات میں اہم ملکی اور قومی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ سرحدی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی.  ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی موجودہ مجموعی داخلی، سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ملاقات میں سرحدی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں