سینیٹ الیکشن کے نتائج چیلنج کرنے کیلئے 3 دن کی مہلت

امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد 45دن کے اندر ٹریبونل میں اسے چیلنج کیا جا سکتا ہے،ذرائع

جمعرات 4 مارچ 2021 14:41

سینیٹ الیکشن کے نتائج چیلنج کرنے کیلئے 3 دن کی مہلت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) سینیٹ الیکشن کے نتائج کے لیے ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کو 3 روز میں الیکشن کمیشن آف پاکستان میں چیلنج کیا جا سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق 6مارچ تک سینیٹ انتخابات کے نتائج کو چیلنج نہ کیا گیا تو منتخب امید واروں کا نوٹیفکیشن جاری ہو جائیگا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ برقرار رکھے گا تو اسے الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد 45 دن کے اندر ٹریبونل میں اسے چیلنج کیا جا سکتا ہے،الیکشن کمیشن کی جانب سے قائم کردہ الیکشن ٹریبونلز میں انتخابات کو چیلنج کیا جا سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن ٹریبونلز ہائی کورٹ کے جج پر مشتمل ہوتا ہے،سینٹ انتخابات کو الیکشن کمیشن میں بھی چیلنج کیا جا سکتا ہے،انتخابات چیلنج ہونے کے بعد الیکشن کمیشن یا ٹریبونل کسی کو بھی طلب کر سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق تین مارچ کو منتخب ہونے والے سینیٹرز کے نوٹیفکیشن انتخابی اخراجات جمع کرانے کے بعد جاری کیئے جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں