بلاول بھٹو اور حمزہ شہباز کا ٹیلیفونک رابطہ،پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے مشترکہ جدوجہد کو تیز کرنے پر اتفاق

چیئر مین پیپلز پارٹی کی حمزہ شہباز کو سینیٹ میں پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی جیت پرمبارکباد

جمعرات 4 مارچ 2021 14:41

بلاول بھٹو اور حمزہ شہباز کا ٹیلیفونک رابطہ،پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے مشترکہ جدوجہد کو تیز کرنے پر اتفاق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پنجاب اسمبلی کے قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حمزہ شہباز کو سینیٹ میں پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی جیت کی مبارک باد دی۔دونوں رہنمائوں نے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے مشترکہ جدوجہد کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں