خیبرپختونخواہ کے رہائشی کی پرموشن الائونس سے متعلق کیس ،سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا

الائونس حکومت طے کرتی ہے عدالتیں نہیں، گورنمنٹ کے پھڈے والے معاملوں میں ہم مداخلت نہیں کرتے،چیف جسٹس

جمعرات 4 مارچ 2021 14:41

خیبرپختونخواہ کے رہائشی کی پرموشن الائونس سے متعلق کیس ،سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) سپریم کورٹ نے خیبرپختونخواہ کے رہائشی سید صادق شاہ کی پرموشن الائونس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔پشاور ہائیکورٹ نے دیگر صوبوں کی طرح کے پی کے میں بھی پرموشن الانس بڑھانے کا حکم دیا تھا۔جمعرات کو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

دوران سماعت جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ ہائیکورٹ کو اختیار نہیں کہ وہ تنخواہیں یا الائونس بڑھانے کا کوئی حکم دے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے کہاکہ الائونس حکومت طے کرتی ہے عدالتیں نہیں، گورنمنٹ کے پھڈے والے معاملوں میں ہم مداخلت نہیں کرتے۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہاکہ اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبوں کو اختیار حاصل ہے۔چیف جسٹس نے کہاکہ یہ سپریم کورٹ کا کام نہیں کہ وہ دیکھے کون کیا کر رہا ہے کیا نہیں۔

اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے نے کہاکہ کے پی کے گورنمنٹ کے پاس بجٹ کم ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ حکومت پیسے آئی ایم ایف سے قرضے لے کر تنخواہوں میں لگا دیتی ہے،حکومت کے پاس کوئی کام کرنے کیلئے پیسے نہیں ہوتے۔انہوں نے کہاکہ کے پی کے میں سارا ایشین ڈیولپمنٹ بینک کا پیسہ ہے، کے پی کے حکومت سے پوچھ لیں کتنا پیسہ تنخواہوں میں بانٹا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں