اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس ،عدالت نے نوید حیات ملک کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی

جمعرات 4 مارچ 2021 14:41

اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس ،عدالت نے نوید حیات ملک کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) اسلام آباد ہائی کورٹ حملہ کیس میں گرفتار وکیل نوید حیات ملک کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیا ۔جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

(جاری ہے)

عدالت نے نوید حیات ملک کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔عدالت نے پچاس ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔عدالت نے نوید حیات ملک کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر رکھا تھا ۔نوید حیات ملک ہائیکورٹ حملہ کیس میں اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں