تحریک انصاف میں عمران خان کی جگہ لینے والے متحرک ہو گئے

تحریک انصاف کے اندر کچھ لوگ وزیراعظم بننے کے لیے تیار ہیں، سینئر صحافی نے وزیراعظم کو انٹیلی جنس ایجنسیز سے مدد لینے کا مشورہ دے دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 5 مارچ 2021 11:03

تحریک انصاف میں عمران خان کی جگہ لینے والے متحرک ہو گئے
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 مارچ 2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ بننے کے بعد بھی یہ خبریں گردش کرتی رہیں کہ پارٹی کے اندر کچھ لوگ ایسے ہیں یو ان کی جگہ لینا چاہتے ہیں۔اب چونکہ عمران خان ایک بار پھر قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے لگے ہیں تو ایسے میں ایک بار پھر مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اور تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ میں اپنے موقف پر قائم ہوں کہ وزیراعظم کو اگر خطرہ ہے وہ انکی صفوں کے اندر سے ہے۔

وزیراعظم کی اپنی کابینہ شخصیات ایسی ہیں جوعمران خان کی جگہ لینا چاہتی ہی۔ وزیراعظم کو اپنی صفوں سے خطرہ ہے جس کا علم خان صاحب کو ہونا چاہئیے۔

(جاری ہے)

عمران خان کی جماعت میں کرپٹ لوگ بہت زیادہ ہیں اور وہ ان کی جگہ پر وزیراعظم بننے کے لیے تیار ہیں اور ان لوگوں سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کو پتا ہونا چاہیے کہ ماضی میں کون کون سے لوگ وزیراعظم بننے کا خواب دیکھتے رہے ہیں اور وہ دوسری پارٹیوں سے پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں۔

اگر وزیراعظم عمران خان صاحب لاعلم ہیں تو خان صاحب کو انٹیلی جنس ایجنسیر کے سربراہان سے پوچھنا چاہئیے کی وہ کون سے لوگ ہیں جو ماضی میں وزیراعظم بنے کے خواہمشمند تھے۔ عمران خان صاحب کو اگر خطرہ ہے تو ان کی اپنی صفوں کے اندر سے ہے اور ان کی کیبنٹ میں الیکٹڈ اور نان الیکٹڈ کئی لوگ وزارت عظمیٰ کے لیے خواہشمند ہیں۔خان صاحب نے بھی ماضی میں ایسے ہی لوگوں کے بارے میں کہا تھا کہ میرے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں ہے کیا ان کرپٹ لوگوں کو وزیراعظم بناؤ گے۔اب وہ سبھی لوگ ایکٹو ہیں اور ایک صفحے کے پیچھے انہوں نے پناہ لے رکھی ہوئی ہے اور عمران خان کو ان سب لوگوں پر نظر رکھنی چاہیے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں