یوسف رضا گیلانی کا بطو سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن رکوانے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی

علی حیدر گیلانی کی ویڈیواور مریم نواز کا بیان دھاندلی کاثبوت ہے۔ درخواستگزار کا مؤقف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 5 مارچ 2021 12:03

یوسف رضا گیلانی کا بطو سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن رکوانے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 مارچ 2021ء) : سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹی فکیشن رکوانے کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وسف رضاگیلانی کا سینیٹرکامیابی کا نوٹیفکیشن رکوانے کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع کرلیا ہے۔ اظہرصدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا گیا۔

اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ دھاندلی کےالزام پرمریم نواز،علی حیدر کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایات کے باوجود جدید ٹیکنالوجی استعمال کیوں نہیں کی گئی؟ سپریم کورٹ کے احکامات پرعمل نہ کرنا توہین عدالت ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ علی حیدر گیلانی کی ویڈیواورمریم نوازکا بیان دھاندلی کا ثبوت ہے، بیان اور ویڈیو پرالیکشن ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کیا جائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن میں دائر کی جانے والی درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن میں دھاندلی قابل دست اندازی جرم ہے ، اس کی انکوائری کی جائے، اور یوسف رضا گیلانی کا بطورسینیٹرکامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا جائے۔ یاد رہے کہ اسلام آباد کی جنرل نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی نے پی ٹی آئی کے امیدوار حفیظ شیخ کو شکست دے دی تھی ، یوسف رضاگیلانی کو 169 ووٹ ملے، جب کہ حفیظ شیخ کو 164 ووٹ ملے تھے۔

قومی اسمبلی سے مجموعی 340 ووٹ کاسٹ ہوئے، اور 7 ووٹ مسترد ہوئے تھے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ذرائع کے مطابق سینیٹ الیکشن میں ایک بیلٹ پیپر پر ووٹر نے دستخط کیے، 4 بیلٹ پیپرز پر ووٹرز نے گنتی کے نمبر لکھنے کی بجائے ٹک کیا۔ ذرائع نے مزید کہا کہ گذشتہ روز ہونے والے سینیٹ انتخاب میں 2 بیلٹ پیپرز پر امید واروں کے نام کے آگے نمبر 1 یا 2 لکھنے کی بجائے صرف 2 لکھا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں