الیکشن کمیشن پر الزامات، وزیراعظم مشکل میں پھنس سکتے ہیں

آج سے پہلے کسی وزیراعظم نے الیکشن کمیشن پر ایسے باتیں نہیں کیں،الیکشن کمیشن عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی بھی کر سکتا ہے۔ سینئر صحافی حامد میر کا تجزیہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 5 مارچ 2021 12:20

الیکشن کمیشن پر الزامات، وزیراعظم مشکل میں پھنس سکتے ہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 مارچ 2021ء) سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ آج سے پہلے کسی وزیراعظم نے الیکشن کمیشن پر ایسے باتیں نہیں کیں۔الیکشن کمیشن وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی بھی کر سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کے دوران الیکشن کمیشن پر جمہوریت کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا تھا، جس پر الیکشن کمیشن نے کل بروز جمعہ 5 تاریخ کو اہم اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں وزیراعظم عمران خان کے الزامات اور بیانات کا جائزہ لیا جائے گا۔

اسی حوالے سے سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اپوزیشن کی قیادت کو غدار قرار دیا تو دوسری طرف الیکشن کمیشن پر بہت سے الزامات لگائے ہیں۔میں نے الزام کا لفظ استعمال کیا ہے کہ آج سے پہلے کسی وزیراعظم نے الیکشن کمیشن کے بارے میں ایسی باتیں نہیں کیں۔

(جاری ہے)

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 225 کے تحت کسی بھی الیکشن تنازعے کو طے کرنے کے لیے ایک انتخابی عذرداری کسی ٹربیونل کے سامنے کی جاتی ہے۔

اگر آئینی راستہ اختیار نہیں کر رہے اور آپ تقریر کے ذریعے وزیراعظم اس طرح الیکشن کمیشن پر تنقید کر رہا ہے تو اس پر آئینی ماہرین کہتے ہیں کہ الیکشن ایکٹ 2017ء ہے۔اس کے سیکشن 10 پر غور کرنے کی ضرورت ہے،الیکشن کمیشن کے پاس پاور ہائیکورٹ کے ہیں۔اس پر توہین عدالت کے تحت سماعت ہو سکتی ہے۔واضح رہے کہ کہ الیکشن کمیشن وزیراعظم عمران خان کے بیان پر آئینی حدود میں رہتے ہوئے ردعمل دے گا۔

خیال رہے کہ قوم سے خطاب کے دوران وزیراعظم پاکستان عمران خان نے الیکشن کمیشن پر جمہوریت کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ ہونے دی۔ الیکشن کمیشن اوپن بیلٹ کے ذریعے الیکشن کروا سکتا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں