گیلانی کی جیت کے پیچھے نوٹ تھا یا ووٹ اصلیت سامنے آنیوالی ہے،عثمان ڈار

ہفتہ 6 مارچ 2021 22:02

گیلانی کی جیت کے پیچھے نوٹ تھا یا ووٹ اصلیت سامنے آنیوالی ہے،عثمان ڈار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2021ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ اور بلی تھیلے سے نکل کر بھاگ کھڑی ہوئی، گیلانی کی جیت کے پیچھے نوٹ تھایاووٹ اصلیت سامنے آنیوالی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ٹوئٹر بیان میں عثمان ڈار نے لکھا کہ اصلیت سامنے آنیکاوقت آتے ہی پی ڈی ایم بلوں میں جاگھسی، ان سیاستدانوں کاسچ انکے اپنے جھوٹ سے بے نقاب ہورہاہے۔عثمان ڈار نے چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ہمت ہوتی تو میدان میں عمران خان کامقابلہ کرتے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں