سینیٹ الیکشن میں درست طریقے سے ووٹ کاسٹ کیا، افواہیں پھیلائی گئیں،زرتاج گل

ہفتہ 6 مارچ 2021 22:15

سینیٹ الیکشن میں درست طریقے سے ووٹ کاسٹ کیا،  افواہیں پھیلائی گئیں،زرتاج گل
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2021ء) وفاقی وزیر برائے موسمیات تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ میں نے سینیٹ الیکشن میں درست طریقے سے ووٹ کاسٹ کیا تھا۔

(جاری ہے)

میرا ووٹ خفیہ تھا، اس کے بارے میں افواہیں پھیلائی گئیں، الیکشن کمیشن اس کا نوٹس لے اور الزام لگانے والوں کو ڈی سیٹ کرے۔ انہوں نے یہ باتیں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیں ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید نوید قمر نے دعویٰ کیا تھا کہ سینیٹ الیکشن کے دوران وزیراعظم عمران خان کا اپنا ووٹ بھی مسترد ہوا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں