حکومت ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پر عزم ہے،سینیٹرشبلی فراز

وزیراعظم قانون کی حکمرانی کو یقینی بنا کر ملک کو خوشحال بنانا چاہتے ہیں،این آر او حاصل کرنے کیلئے وزیراعظم پر دبائو ڈالنے والے کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے،وزیر اطلاعات کا ریلی سے خطاب

ہفتہ 6 مارچ 2021 23:14

حکومت ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پر عزم ہے،سینیٹرشبلی فراز
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2021ء) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹرشبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پر عزم ہے، عوام آنے والے دنوں میں اچھی خبریں سنتے رہیں گے،وزیراعظم عمران خان قانون کی حکمرانی کو یقینی بنا کر ملک کو خوشحال بنانا چاہتے ہیں،این آر او حاصل کرنے کیلئے وزیراعظم پر دبائو ڈالنے والے کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر تحریک انصاف کے کارکنان کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ این آر او حاصل کرنے کیلئے وزیراعظم پر دبائو ڈالنے والے کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ قابل اعتماد دیانتدار اور بہادر رہنما ہے جو اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرتے۔ انہوں نے تمام ارکان پارلیمنٹ بالخصوص اتحادی جماعتوں کے ارکان کی جانب سے وزیراعظم عمران خان پر اعتماد ظاہر کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں