علی اسجد ملہی کی جلد سماعت کی اپیل سماعت کیلئے مقرر ،تحریک انصاف کی اپیل پرسماعت کل ہوگی

منگل 9 مارچ 2021 14:13

علی اسجد ملہی کی جلد سماعت کی اپیل سماعت کیلئے مقرر ،تحریک انصاف کی اپیل پرسماعت کل ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2021ء) سپریم کورٹ نے این اے 75 ڈسکہ میں تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی کی جلد سماعت کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی،تحریک انصاف کی اپیل پر کل بدھ کو سماعت ہوگی۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے این اے 75 ڈسکہ سے متعلق تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی ہے،سپریم کورٹ میں امیدوار تحریک انصاف کی اپیل پر (آج) منگل کو سماعت ہوگی،سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کریگا۔رجسٹرار آفس نے نوٹسز جاری کر دئیے ہیں،الیکشن کمیشن نے این اے 75 کا ضمنی الیکشن کالعدم قرار دیا تھا،الیکشن کمیشن کا فیصلہ امیدوار تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں