سرفراز احمد اور انور علی نے نیا ناظم آباد میں شجر کاری مہم کا آغاز کردیا

مہم کے تحت 5ہزار پھلوں اورپھولوں کے پودے لگائے گئے

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 9 مارچ 2021 14:42

سرفراز احمد اور انور علی نے نیا ناظم آباد میں شجر کاری مہم کا آغاز کردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مارچ2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان کرکٹر سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پی ایس ایل نے پاکستان میں کرکٹ کو فروغ دینے اور نئے و پرانے کرکٹر کو اپنی صلاحتیں آزمانے کا بہترین موقع دیا ہے پی ایس ایل ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ اور پی ایس ایل کے باقی میچز جون مین منعقد ھونگین وہ گزشتہ روز نیا ناظم آباد میں کرکٹر انور علی کے ساتھ نیشنل فورم اینڈ انوائرمنٹ ہیلتھ اور نیا ناظم آباد کی موسم بہار شجرکاری مہم سے سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)



اس موقع پرنیا ناظم آباد کے سربراہ صمد حبیب،فنانس ڈائریکٹر محمد طلحہ،نیشنل فورم کے صدر محمد نعیم قریشی،ندیم اشرف،رقیہ نعیم، مصطفی طاہراور انیس یونس بھی موجود تھے سرفراز احمد نے کہا کہ کرکٹرز بھی موسم بہار کی شجر کاری میں حصہ لیں اور اپنے علاقوں،پارکوں اور کھیل کے میدانوں میں بڑے پیمانے پرشجر کاری کریں اور انکی دیکھ بھال بھی کرین اس سے شہر سر سبز خوبصورت اور آلودگی سے پاک ہوگا اس موقع پر کھلاڑیوں انتظامیہ نیشنل فورم اور سی ایس آر کلب کے تحت پھلوں اور سبزیوں کے پودے لگائے گئے-اس مہم کے تحت 5ہزار پودے لگائے جائنگے جنکی دیکھ بھال بھی کی جائیگی سرفراز احمد اور انور علی نے شجر کاری کیلئے اپنے تعاون کا یقین دلایا - اس موقع پر صمد حبیب،نعیم قریشی،محمد طلحہ اور دیگر نے مہمانوں کو شیلڈز پیش کیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں