احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے بارہ مارچ تک ملتوی کردی

وزیراعظم کواعتماد کا ووٹ اداروں نے لے کردیا، پارلیمانی نظام مفلوج ہوچکا ہے،ملک میں سیاسی اخلاقیات ختم ہوگئی ہیں، شاہد خاقان عباسی

منگل 9 مارچ 2021 15:18

احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے بارہ مارچ تک ملتوی کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2021ء) احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے بارہ مارچ تک ملتوی کردی جبکہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کواعتماد کا ووٹ اداروں نے لے کردیا، پارلیمانی نظام مفلوج ہوچکا ہے،ملک میں سیاسی اخلاقیات ختم ہوگئی ہیں۔ احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مفتاح اسماعیل سمیت دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس پر سماعت وکلاء کی ہڑتال کے باعث بغیرکارروائی کے 12مارچ تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ملک میں آئین پر عملدرآمد نہیں ہورہاہے،وزیراعظم خطاب میں اپوزیشن کودھمکیاں دیتے رہے اوراسپیکر خاموش رہے ۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ وزیر خزانہ حفیظ شیخ کو اپنی ہی جماعت کے ہاتھوں شکست ہوئی،اخلاقی طورپرمستعفی ہوجانا چاہے تاہم حفیظ شیخ کو خود ہی وزارت سے مستعفی ہوجانا چاہیے۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ 6 مارچ کوہماری پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا وہ سب نے دیکھا ،کیا اب ہم مسلح ہو کر پریس کانفرنس کرنے آنا پڑیگا آج ملک کا پارلیمانی نظام مفلوج ہو چکا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں