پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سنٹر کا افتتاح کردیا گیا

منگل 9 مارچ 2021 15:18

پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سنٹر کا افتتاح کردیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2021ء) پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سنٹر کا افتتاح کردیا گیا ۔ منگل کو افتتاح چیئرمین سینیٹ ،سپیکر قومی اسمبلی اور صدر پی آر اے اور عہدیداران نے کیا،میڈیا سنٹر میں رپورٹرز اینڈ کیمرہ مینز کے لئے مختلف سہولیات کا اہتمام کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

چیئر مین سینٹ نے کہا کہ میڈیا پارلیمنٹ کا حصہ ہے اس لئے اس کی ضروریات کا خیال رکھیں گے ۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ پریس گیلری پارلیمنٹ کی توسیع ہے اس لئے اس کی آزادی کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔ایک سوال پر چیئر مین سینٹ نے کہاکہ سینیٹ الیکشن کے لئے یوسف رضا گیلانی کے پاس ووٹ مانگنے جاسکتا ہوں تو پھر سب کے پاس جاسکتا ہوں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں