نو منتخب سینیٹر یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں کامیابی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

منگل 9 مارچ 2021 15:18

نو منتخب سینیٹر یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں کامیابی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2021ء) نو منتخب سینیٹر یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں کامیابی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی ۔ منگل کو پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی علی نواز نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کو چیلنج کیا۔

(جاری ہے)

درخواست میں استدعا کی گئی کہ تین مارچ دوہزا 21 کو ہونے والے انتخابات میں یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کو کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ یوسف رضا گیلانی نے دھاندلی اور پیسوں سے سینیٹ میں کامیابی حاصل کی۔ درخوراست میں استدعا کی گئی کہ عدالت تین مارچ دوہزار اکیس کے انتخابات میں یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دے۔ درخواست میں یوسف رضا گیلانی،علی حیدر گیلانی اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں