حکومت کا وفاقی وزارت اطلاعات کا قلمدان تبدیل کرنے کا فیصلہ

شبلی فراز فارغ، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو دوبارہ وزیر اطلاعات بنانے کا امکان، ذرائع

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 11 اپریل 2021 20:31

حکومت کا وفاقی وزارت اطلاعات کا قلمدان تبدیل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ، تازہ ترین اخبار، 11اپریل 2021) حکومت کا وفاقی وزارت اطلاعات کا قلمدان تبدیل کرنے کا فیصلہ، شبلی فراز فارغ، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو دوبارہ وزیر اطلاعات بنائے کا امکان ظاہر کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں اہم تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا ہے۔ موجودہ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کو وزارت سے فار غ کر کے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو دوبارہ وزارت اطلاعات کا قلمندان دیے جانے کا امکان ظاہر کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں ردوبدل کی جارہی ہے اور وفاقی وزارت اطلاعات کا قلمدان تبدیل کئے جانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔فوادچوہدری کو پھر وزارت اطلاعات کا قلمدان دینے کے لیے وزیراعظم عمران خان کی مشاورت جاری ہے۔

(جاری ہے)

مشاورت مکمل ہونے پر وزیراعظم وزیر اطلاعات کا فیصلہ کریں گے اور جلد ہی اس کا اعلان متوقع ہے۔ شبلی فراز نے سینیٹر منتخب ہونے کے بعدتا حال وفاقی وزیر کا حلف نہیں اٹھایا اور وفاقی وزیر اطلاعات کی عدم موجودگی میں فواد چوہدری کی وفاقی کابینہ کے اجلاس سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کارکردگی کی بنیاد پر اپنی کابینہ میں اہم تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وزیر خزانہ حفیظ شیخ کو وزارت سے فارغ کیے جانے کا اقدام سب سے اہم ہے۔ حفظ شیخ کو مہنگائی پر قابو نہ پانے اور سینٹ میں منتخب نہ ہونے کی وجہ سے وزارت سے ہٹایا گیا تھا، جس کے بعد حماد اظہر کو وزارت خزانہ کا قلمندان سونپا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ حماد اظہر نے کیونکہ پارلیمنٹ میں دومرتبہ بجٹ پیش کیا ، اس لیے انہیں وزیر خزانہ بنایا گیا۔                    

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں