شدت پسند گروہ انتہا پسندی کو ہوا دینا چاہتے ہیں، فواد چوہدری

ایسی کوششوں کو ناکام بنانا ہر مسلمان کا فرض ہے،وفاقی وزیر کا ٹوئٹ

جمعرات 15 اپریل 2021 18:29

شدت پسند گروہ انتہا پسندی کو ہوا دینا چاہتے ہیں، فواد چوہدری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2021ء) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شدت پسند گروہ اسلام کی شناخت بدلنا، تشدد اور انتہا پسندی کو ہوا دینا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ برصغیر میں اسلام بزرگان دین کی محبت، انسانیت کے درس کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہوا۔انہوں نے کہا کہ لبیک جیسے شدت پسند گروہ اسلام کی شناخت بدلنا اور انتہا پسندی کو ہوا دینا چاہتے ہیں اور ایسی کوششوں کو ناکام بنانا ہر مسلمان کا فرض ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں