چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کا بھارتی قیدی کیس کو کلبھوشن یادیو کیس کیساتھ مقرر کرنے کاحکم

جمعرات 15 اپریل 2021 21:38

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کا بھارتی قیدی کیس کو کلبھوشن یادیو کیس کیساتھ مقرر کرنے کاحکم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2021ء) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں لارجر بنچ نے بھارتی ہائی کمشن کی جانب سے چار قیدیوں کی رہائی سے متعلق کیس نمٹانے کی درخواست کو بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

گذشتہ روزسماعت کے دوران بھارتی ہائی کمیشن کی درخواست میں کہاگیاکہ پاکستان کی عدالت کا کلبھوشن یادیو کیس میں دائرہ اختیار نہیں بنتا،عدالت نے پاکستانی وزارت خارجہ کو بھارتی حکومت سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی اورایڈیشنل اٹارنی جنرل سے کہاکہ بھارتی حکومت کی عدالتی دائرہ کار سے متعلق مس انڈرسٹینڈنگ کو کلئیر کریں،بھارتی ہائی کمشن کے وکیل بیرسٹر شاہ نواز نون نے کہاکہ بھارتی ہائی کمشن کی درخوست پر چار قیدی رہا ہو چکے اب درخواست غیر موثر ہو گئی ہے ، عدالت نے کہاکہ کلبھوشن یادیو کیس میں آپ نے کیا کہا ،یہاں دائرہ اختیار کا سوال نہیں ہے نا استثنی کا معاملہ ہے،یہ سوال عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد کا ہے ،ہو سکتا ہے بھارتی حکومت کے ہاں کوئی مس انڈرسٹینڈنگ ہو، ہم اپنے دائرہ اختیار سے باہر نہیں جارہے بلکہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد چاہ رہے ہیں، متفرق درخواست سے یہ لگ رہا ہے کہ بھارت اس عدالت کی کارروائی کو سمجھ نہیں سکا، چیف جسٹس نے کہاکہ بھارت بغیر کسی شک کے ایک خودمختار ریاست ہے اور اسکی خودمختاری کا احترام کرنا چاہیے،عدالت نے کیس کو کلبھوشن یادیو کیس کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی، بیرسٹر شاہ نواز نون نے کہاکہ تمام چاروں درخواست گزار بھارت بھیجے جا چکے ہیں،عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ کیس کی سماعت 5 مئی تک ملتوی کر دی۔

۔بشارت راجہ

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں