موجودہ حکومت نے مقامی سطح پر تیل و گیس کی پیداوار کو بڑھانے پر کام شروع کیا ہے، عمرایوب خان

ای آینڈ پی کا شعبہ کی ترقی سے ملک میں وسیع کاروباری و سرمایہ کاری آئے گی ہم نے پٹرولیم سیکٹر میں کاروبار میں آسانی کے عوامل متعارف کروائے تاکہ شعبہ ترقی کرے، وفاقی وزیر توانا

جمعرات 15 اپریل 2021 22:44

موجودہ حکومت نے مقامی سطح پر تیل و گیس کی پیداوار کو بڑھانے پر کام شروع کیا ہے، عمرایوب خان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2021ء) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے مقامی سطح پر تیل و گیس کی پیداوار کو بڑھانے پر کام شروع کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات آئل و گیس ای اینڈ پی کمپنیوں کے سی ای اوز/ ایم ڈیز کے وفد سے ملاقات میں کہی۔ملاقات میں تیل و گیس کی دریافتوں و پیداوار بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تیل و گیس کمپنیوں نے ای اینڈ پی کے سیکٹر میں کئے جانے والے حکومتی اقدامات کو سراہا اور شعبے کی ترقی کیلئے شکریہ ادا کیا ۔وفاقی وزیر عمرایوب کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ای اینڈ پی کا شعبہ تیل و گیس کی سپلائی میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ ہم نے حکومت سنبھالتے ہی تیل و گیس کے بلاکس آوکشن کئے۔اس سال آئل و گیس کے بیس بلاکس نیلام کئے گئے۔نئے آف شور آئل و گیس کے بلاکس پر کام کیا جا رہا ہے، عمر ایوب نے کہا ای آینڈ پی کا شعبہ کی ترقی سے ملک میں وسیع کاروباری و سرمایہ کاری آئے گی۔ ہم نے پٹرولیم سیکٹر میں کاروبار میں آسانی کے عوامل متعارف کروائے تاکہ شعبہ ترقی کرے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں