عوام کو رعایتی نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی موجودہ حکومت کی ترجیح ہے ، اسد قیصر

منافع خوری اور اشیائے خوردونوش کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے، سپیکر قومی اسمبلی کی ایم ڈی پشاور ریجنل سے یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن کی ملاقات

جمعرات 15 اپریل 2021 22:44

عوام کو رعایتی نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی موجودہ حکومت کی ترجیح ہے ، اسد قیصر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2021ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ عوام کو رعایتی نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی موجودہ حکومت کی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ سستے نرخوں پر بنیادی اشیائ خوردونوش کی یکساں تقسیم سے منافع خور مافیا سے عوام کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور ریجنل سے یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں اسپیکر اسد قیصر سے ملاقات کی۔

اسپیکر اسد قیصر کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹور انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ ضرورت مند افراد کو رعایتی نرخوں پر ضروریات زندگی کے لیے اشیائ خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مناسب طریقے کار پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور منافع خور اور ذخیرہ اندوز مافیا کی وجہ سے رعایتی نرخوں پر ملنے والی اشیائ کی قلت پیدا نہ ہونے دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ضلعی سطح پر انتظامیہ کو رمضان المبارک کے دوران نرخون میں ناجائز اضافے کی روک تھام کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

مینیجنگ ڈائریکٹر یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کی جانب سے اسپیکر کو رمضان کے مہینے میں اشیائ خوردونوش کی طلب اور رسد سے متعلق بریفینگ دی۔سپیکر نے مختلف مقامات پر عوام کو ریلیف دینے کے سلسلے میں قائم کیے جانے والے موبائل بازار کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان موبائل بازار کی وجہ سے عوام کو رعایتی نرخوں پر باآسانی اشیائ کی فراہمی ممکن ہو رہی ہے۔ انہوں نیخیبرپختونخواہ میں موجود تمام 1009 یوٹیلیٹی اسٹورز کو ضروری مقدار میں اشیائے خوردنوش رکھنے اور صرف ضرورت مند افراد تک ان اشیائ کی رسائی ممکن بنانے کی ہدایت کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں