حکومت کا ٹی ایل پی کیخلاف سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

قومی اسمبلی میں کوئی قرارداد نہیں آئے گی، یتیم خانہ کے علاوہ پورا پاکستان کھلا ہوا ہے، افراتفریح کا ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 15 اپریل 2021 20:58

حکومت کا ٹی ایل پی کیخلاف سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 اپریل2021ء) حکومت نے ٹی ایل پی کیخلاف سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ قومی اسمبلی میں کوئی قرارداد نہیں آئے گی،یتیم خانہ کے علاوہ پورا پاکستان کھلا ہوا ہے،تحریک لبیک کو تحلیل کرانے کی سمری کل کابینہ میں پیش کریں گے، افراتفریح کا ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے وفاقی وزیر نورالحق قادری کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ کابینہ نے تحریک لبیک کو تحلیل کرانے کی منظوری دے دی ، ٹی ایل پی کو تحلیل کرانے کی سمری کل کابینہ میں پیش کریں گے، ٹی ایل پی کیخلاف سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کریں گے، قومی اسمبلی میں قرارداد نہیں لے کرآئیں گے،ان کے ارادے بہت خوفناک ہیں، پابندی کا جلد نوٹیفکیشن جاری کردیں گے۔

(جاری ہے)

فرانس کے تمام شہری پاکستان میں محفوظ ہیں، ان کو کوئی خطرہ نہیں ہے، یتیم خانہ کے علاوہ پورا پاکستان کھلا ہوا ہے، ٹی ایل پی کے پرتشدد مظاہرے میں2پولیس اہلکار جاں بحق، 580 پولیس اہلکار زخمی، 30 گاڑیاں جلائی گئیں۔ جو قانون کو ہاتھ میں لے گاقانون اس کو ہاتھ میں لے گا،ملک میں افراتفریح کا کوئی ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔55اسلامی ممالک ہیں سارا بوجھ ہم نہیں لے سکتے تھے، یورپی یونین کے سارے لوگ چلے جائیں گے۔

حکومت قرارداد کا ایسا مسودہ چاہتی ہے جس کا سفارتی تعلقات پر اثرنہ پڑے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ ٹی ایل پی سے بات کرکے منانے کی ہرممکن کوشش کی، پتا چلا ٹی ایل پی 20 اپریل کو مارچ کرے گی۔ ٹی ایل پی چوتھی بار اسلام آباد آنے کی تیاری کررہی ہے۔مزید برآں وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم جماعت قرار دے دیا ہے، ٹی ایل پی کو انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997کے تحت کالعدم قرار دیا گیا، تحریک لبیک کو کالعدم قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ تحریک لبیک ملک میں دہشتگردی اور دوسرے گھناؤنے جرائم میں ملوث ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں