فرانس کے تمام شہری محفوظ، پاکستان میں انہیں کوئی خطرہ نہیں، وزیرداخلہ شیخ رشید
حکومت پاکستان امن وامان برقرار رکھنے کیلئے مئوثر اقدامات کررہی ہے، فرانسیسی سفارتخانے کا اپنے شہریوں کو مشورہ ان کے جائزے پر مبنی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 15 اپریل 2021 21:20
(جاری ہے)
اسی طرح وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے وفاقی وزیر نورالحق قادری کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ کابینہ نے تحریک لبیک کو تحلیل کرانے کی منظوری دے دی ، ٹی ایل پی کو تحلیل کرانے کی سمری کل کابینہ میں پیش کریں گے، ٹی ایل پی کیخلاف سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کریں گے، قومی اسمبلی میں قرارداد نہیں لے کرآئیں گے،ان کے ارادے بہت خوفناک ہیں، پابندی کا جلد نوٹیفکیشن جاری کردیں گے۔
فرانس کے تمام شہری پاکستان میں محفوظ ہیں، ان کو کوئی خطرہ نہیں ہے، یتیم خانہ کے علاوہ پورا پاکستان کھلا ہوا ہے، ٹی ایل پی کے پرتشدد مظاہرے میں2پولیس اہلکار جاں بحق، 580 پولیس اہلکار زخمی، 30 گاڑیاں جلائی گئیں۔ جو قانون کو ہاتھ میں لے گا قانون اس کو ہاتھ میں لے گا،ملک میں افراتفریح کا کوئی ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ 55 اسلامی ممالک ہیں سارا بوجھ ہم نہیں لے سکتے تھے، یورپی یونین کے سارے لوگ چلے جائیں گے۔حکومت قرارداد کا ایسا مسودہ چاہتی ہے جس کاسفارتی تعلقات پر اثرنہ پڑے وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ ٹی ایل پی سے بات کرکے منانے کی ہرممکن کوشش کی، پتا چلا ٹی ایل پی 20 اپریل کو مارچ کرے گی ۔ٹی ایل پی چوتھی بار اسلام آباد آنے کی تیاری کررہی ہے۔ مزید برآں وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم جماعت قرار دے دیا ہے، ٹی ایل پی کو انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997کے تحت کالعدم قرار دیا گیا، تحریک لبیک کو کالعدم قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وفاقی دارالحکومت کے کاروباری مرکز بلیو ایریا کے پٹرول پمپ پر آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی
وفاقی دارالحکومت کے تجارتی مرکز بلیو ایریا میں آئل ٹینکر میں آگ لگنے کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ..
جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے سنو لیپرڈ فاؤنڈیشن کے اقدامات قابل تحسین ہیں، ثمر حسین خان
وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف
پاکستان ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے، ترجمان دفتر خارجہ کا بیان
وزارت تعلیم نے وفاقی تعلیمی اداروں کے سربراہان کو بجٹ بنانے کے اختیارات سونپ دیئے
پرویز الہیٰ کو اڈیالہ جیل سے کسی اور جگہ منتقل نہ کرنے کی درخواست پر پمز کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الہی ..
اسلام آباد ہائیکورٹ کا حج عمرہ سروسز فراہم کرنے والی نجی کمپنیز کی حج کوٹہ کی درخواستوں پر حج پر جانے ..
جعلی ڈگری پر پاکستان اسپورٹس بورڈ کے سربراہ عہدے سے برطرف
صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیرسردار عتیق احمد خان کی ..
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممبر قومی اسمبلی زین قریشی کے کیسز کی تفصیلات فراہمی کیس میں دو ہفتوں میں رپورٹ ..
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
سرکاری لیبارٹریز نے ڈینگی مریضوں کی تشخیص بند کر دی
-
افسوس! سعودی وزیرخارجہ پاکستان میں تھے کہ پی ٹی آئی رہنماء نے حکومت گرانے کا الزام لگا دیا
-
پنجاب میں 23 اپریل سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا
-
موٹر ویز پر کسی صورت اوور لوڈ ٹرکوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ موٹر ویز سے بھی اتار دیا جائے گا،علیم خان
-
انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
-
اسلام آباد کے شہریوں کے لئے شروع کئے جانے والے ہائوسنگ کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ریاض پیرزادہ
-
فیصل آباد سے پتوکی اپنے سسرال آئے شخص نے خود کو فائر مارکر خودکشی کرلی نعش ہسپتال پتوکی منتقل
-
ملتان: تندور مالکان نمایاں مقامات پر 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے آویزاں کریں، ڈپٹی کمشنر
-
گورنرپنجاب سے سرجن ڈاکٹر برگیڈیئر (ر)رئوف افتخار احمد کی ملاقات