پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 4 سال کی بلند ترین سطح پر آگئے

2.5 ارب ڈالر یورو بانڈذ کی نیلامی کے بعد ذخائر میں اضافہ ہوا، زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت23 ارب 22 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 15 اپریل 2021 22:35

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 4 سال کی بلند ترین سطح پر آگئے
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اپریل2021ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر4 سال کی بلند ترین سطح پرآگئے ہیں، اڑھائی ارب ڈالریورو بانڈذ کی نیلامی کے بعد ذخائر میں اضافہ ہوا، زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 23 ارب 22 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 16 ارب 10 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 11 کروڑ 39 لاکھ ڈالر موجود ہیں۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ 2.5 ارب ڈالر کے یورو بانڈذ کی نیلامی کے بعد ہوا ہے۔ اضافے کے بعد مجموعی ذخائر کی مالیت 23 ارب 22 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔ 9 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں سرکاری ذخائر میں 2 ارب 57 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد اب سرکاری ذخائر جولائی2017 کے بعد بلند ترین سطح پر آگئے ہیں۔

اس سے قبل 08 اپریل2021ء کو پاکستان یورو بانڈز کی مد میں ڈھائی ارب ڈالرز حاصل کرنے میں کامیاب ہوا تھا، جس کے باعث پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر جولائی 2017 والی سطح پر پہنچ گئے تھے۔ ڈھائی ارب ڈالرز حاصل کیے جانے کے بعد ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 16ارب ڈالر جبکہ مجموعی ذخائر 23 ارب ڈالرز سے زائد ہوگئے۔ بتایا گیا کہ کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب15 کروڑ22 لاکھ ڈالرز کے ذخائر موجود ہیں۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ پاکستان کی 3 سال کے بعد انٹرنیشنل کیپٹل مارکیٹ میں واپسی ہوئی ہے۔ کیپٹل مارکیٹ سے 5، 10 اور 30 سال کے یورو بانڈز سے 2.5 ارب ڈالر حاصل کیے گئے۔ دوسری جانب  گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں11ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1730ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیااور ملکی صرافہ مارکیٹو ں میں1500روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1500روپے کی کمی سے 1لاکھ 2ہزارروپے اور دس گرام سونے کی قیمت1287روپے کی کمی سی87ہزار448روپے ہو گئی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں