پرتشدد مظاہری؛ درجنوں افراد کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغازہوگیا، فواد چوہدری

جمعہ 16 اپریل 2021 20:47

پرتشدد مظاہری؛ درجنوں افراد کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغازہوگیا، فواد چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2021ء) وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ پرتشدد مظاہروں میں ملوث افراد کی شناخت کا کام جاری ہے۔ درجنوں لوگوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نادرا، سیف سٹی لاہور اور دیگر اداروں پر مشتمل خصوصی سیل قائم کیا گیا، سیل پولیس پر تشدد میں ملوث لوگوں کی ویڈیوز کے ذریعے نشاندہی کر رہا ہے۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اب تک درجنوں لوگ شناخت کرلئے گئے، ان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت کاروائی کا آغاز ہو رہا ہے، ضلعی انتظامیہ تمام تقاریر کو بھی مانیٹر کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں