وزیر داخلہ شیخ رشید نے سوشل میڈیا بند کرنے پر معذرت کرلی

سارا جمعہ سکون سے گزرا، یہ لوگ باہر نہیں نکلے، دہشت گردی اور اشتعال انگیزی پھیلانے والوں کو شکست ہوگئی ہے، شیخ رشید

جمعہ 16 اپریل 2021 23:23

وزیر داخلہ شیخ رشید نے سوشل میڈیا بند کرنے پر معذرت کرلی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2021ء) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے 3 گھنٹے سوشل میڈیا سروسز بند کرنے پر معذرت کرلی۔ایک بیان میں شیخ رشید نے ملک میں سوشل میڈیا سروسز کی عارضی معطلی پر کہا کہ معذرت خواہ کو سوشل میڈیا کو 3 گھنٹے کے لیے بند کیا۔انہوں نے کہا کہ واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کو بند کیا، ان کی کال ایسی تھی کہ شاید جمعہ کے بعد نکلیں، اس لیے سوشل میڈیا بند کیا۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ نے کہا کہ سارا جمعہ سکون سے گزرا، یہ لوگ باہر نہیں نکلے، دہشت گردی اور اشتعال انگیزی پھیلانے والوں کو آج شکست ہوگئی ہے۔انہوںنے کہاکہ کوشش کریں گے کہ آئندہ سوشل میڈیا سے متعلق کوئی تکلیف نہ ہو، ملک کو پیچھے لے جانے والے، انتشتار پھیلانے والوں کو شکست ہوئی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ ایمبولینسز اور آکسیجن کے ٹرک روکنے والوں کو شکست ہوئی ہے، کالعدم قرار دے دیا ہے، ان کی تحلیل کے لیے بھی جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان کے بینک اکاونٹس، شناختی کارڈز، پاسپورٹ بند کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں