حماد اظہر کی زیر صدارت اجلاس ،پاور سیکٹر میں اصلاحات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

ْوزیر خزانہ کی بجلی کے شعبے کے مستقبل کی سمت طے کرنے کے لئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف سرکلر ڈیٹ میں کمی ، ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن انفراسٹرکچر میں اپ گریڈیشن اور پاور سیکٹر میں سروس کی فراہمی میں بہتری لانا وقت کی اہم ضرورت ہے، حماد اظہر

جمعہ 16 اپریل 2021 23:26

حماد اظہر کی زیر صدارت اجلاس ،پاور سیکٹر میں اصلاحات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2021ء) وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پاور سیکٹر میں اصلاحات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا اور وفاقی سیکرٹریز نے شرکت کی۔ سیکرٹری تونائی کی جانب سے وزیر خزانہ کو بجلی کے شعبے کی اصلاح کے لئے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا تاکہ بجلی کے صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ کو سرکلر ڈیبٹ مینجمنٹ پلان اور اس سے متعلق امور کے بارے میں بھی اپ ڈیٹ کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے بجلی کے شعبے کے مستقبل کی سمت طے کرنے کے لئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔ وزیر خزانہ نے متناسب اصلاحات کی بروقت تکمیل کے لئے منظم انداز اپنانے پر زور دیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ سرکلر ڈیٹ میں کمی ، ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن انفراسٹرکچر میں اپ گریڈیشن اور پاور سیکٹر میں سروس کی فراہمی میں بہتری لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اجلاس کے آخر میں وزیر خزانہ نے کہا کہ عام آدمی کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں