دیامربھاشا ڈیم کی سائٹ دریائے سندھ پر کیبل وے برج ٹو کو آپریشنل کردیا گیا

جمعہ 16 اپریل 2021 23:26

دیامربھاشا ڈیم کی سائٹ دریائے سندھ پر کیبل وے برج ٹو کو آپریشنل کردیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2021ء) دیامربھاشا ڈیم کی سائٹ دریائے سندھ پر کیبل وے برج ٹو کو آپریشنل کردیا گیا ، کیبل ویبرج مجموعی80 ٹن وزن اٹھانے کا صلاحیت رکھتا ہے۔تفصیلات کے مطابق دیا مربھاشا ڈیم کی تعمیرسیمتعلق اہم پیشرفت سامنے آئی ، ڈیم سائٹ دریائے سندھ پر کیبل وے برج ٹو بھی آپریشنل ہوگیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دیامر بھاشا ڈیم پروجیکٹ کے ایڈیشنل چیف انجینئر فخر جہاں،کنسلٹنٹ پار چائنہ کے انجینئرز اور حکام بھی موجود تھے۔

واپڈاذرائع کے مطابق کیبل ویبرج ون کوبھی بہت جلدآپریشنل کردیا جائے گا ، تینوں پلوں کی تعمیر سے ہیوی مشینری کی منتقلی میں مزید تیزی آئے گی۔ترجمان کے مطابق کیبل وے برج 205 میٹرطویل ، 6فٹ کیرج وے پر مشتمل ہے ، کیبل ویبرج مجموعی80 ٹن وزن اٹھانیکاصلاحیت رکھتاہے، پل کوآپریشنل کرنے کیلئے وزن سے لدے ٹرکوں کو گزارا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں