جرمنی میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زرمیں 9 فیصداضافہ

پیر 19 اپریل 2021 13:55

جرمنی میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زرمیں 9 فیصداضافہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2021ء) جرمنی میں کام  کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 9 فیصداضافہ ہواہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2020 سے لیکرمارچ 2021 تک کی مدت میں جرمنی میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زرکا حجم 310.1 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 9 فیصدزیادہ ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جرمنی میں مقیم پاکستانیوں نے 284.4 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔مارچ 2021 میں جرمنی میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں نے 37.2 ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 30.52 فیصدزیادہ ہے گزشتہ سال مارچ میں جرمنی میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں نے 28.5 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔حکومت کی جانب سے قانونی اوربینکنگ زرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کے نتیجہ میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 26.2 فیصداضافہ ہواہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں