عمران خان اور جہانگیر ترین میں صرف شخصی لڑائی ہے

عمران خان اور جہانگیر ترین کے مابین لڑائی کا تعلق نئے پاکستان یا کسی اصول سے نہیں ہے۔ ہارون الرشید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 19 اپریل 2021 14:29

عمران خان اور جہانگیر ترین میں صرف شخصی لڑائی ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 اپریل 2021ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف شخصی لڑائی ہے جس کا نئے پاکستان یا کسی سے اصول سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ عمران خان ڈٹے ہوئے ہیں اوت چھکے لگانے کے موڈ میں ہیں، عمران خان ہارنے کے عادی نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کے حامیوں کی تعداد بڑھ تو سکتی ہے لیکن کم نہیں ہو سکتی۔ ان کو جہانگیر ترین سے بات کے لیے کافی وقت ملا تھا لیکن انہوں نے نہیں کی ، اب تو بڑے بھائی کی مداخلت سے ہی کچھ ہو سکتا ہے۔ ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو بجٹ نہ مرکز میں پاس ہو سکتا ہے اور نہ ہی پنجاب میں۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ عمران خان اس صورتحال میں اسمبلیاں ہی توڑ دیں۔

(جاری ہے)

ہارون الرشید نے کہا کہ عمران خان کے لیے کراچی سے اکوئی اچھی خبر نہیں ہے۔ مفتاح اسماعیل کو پنجابی ووٹس کی اکثریت ملے گی، مریم نواز جائیں گی اور جمیعت علمائے اسلام (ف) ، اے این پی اور اچکزئی حمایت کر رہے ہیں تو پشتون ووٹ بھی ملے گا ، روپیہ خرچ کرنے میں مفتاح اسماعیل کا جواب نہیں اسی لیے وہ مضبوط اُمیدوار ہیں جبکہ واوڈا تو لوگوں سے ملتے ہی نہیں تھے۔

علی زیدی سے متعلق بات کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ علی زیدی نے عمران خان ، قوم ، قائد کسی کو معاف نہیں کیا۔ انہوں نے کوئی چیز نہیں چھوڑی ، میں نے انہیں پیغام بھیجا ہے کہ استعفیٰ دے دو ، اُن کے لیے بہترین آپشن استعفیٰ ہی ہے ورنہ عمران خان انہیں فارغ کر دیں گے۔ لیکن انہوں نے کہا کہ یہ جھوٹ ہے اور اس کا فرانزک ہو جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی تاریخ میں شہباز شریف جیسا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں