اگر فرانس کے سفیر کی ملک بدری ممکن نہیں تو ایسا معاہدہ کیوں کیا گیا تھا فیصل کریم کنڈی

عمران خان کالعدم تحریک لبیک سے ہوئے معاہدے کو پارلیمان میں کیوں نہیں لائی ، وزیر اعظم کے بیان پر رد عمل عمران خان نے تشدد کا راستہ اختیار کرکے ملک کو ایسے حالات کے حوالے کردیا ہے جس کے خوف ناک نتائج سب بھگتیں گے، بیان

منگل 20 اپریل 2021 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فرانس کے سفیر کی ملک بدری ممکن نہیں تو ایسا معاہدہ کیوں کیا گیا تھا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران خان کالعدم تحریک لبیک سے ہوئے معاہدے کو پارلیمان میں کیوں نہیں لائی ۔

انہوںنے کہاکہ پارلیمان کو بائی پاس کرکے کالعدم تحریک لبیک سے فرانس کے سفیر کی ملک بدری کے معاہدے کی کوئی منطق نہیں۔ انہوںنے کہاکہ افسوس کی بات ہے کہ آج بھی عمران خان نے پارلیمان کو اعتماد میں لینے کے بجائے ٹی وی پر قوم سے خطاب کو ترجیح دی۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان ماضی میں کالعدم تحریک لبیک کے دھرنوں میں شریک ہوتے رہے ہیں، میڈیا پر پابندیاں عائد کرکے عمران خان نے ملک کو افواہوں کا مرکز بنادیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عمران خان کی نااہلی کے سبب پورا ملک خوف کا شکار ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت میں بھی گستاخانہ مواد کا معاملہ اٹھا جسے ڈائیلاگ سے حل کیا گیا۔ انہ;ںنے کہاکہ عمران خان نے تشدد کا راستہ اختیار کرکے ملک کو ایسے حالات کے حوالے کردیا ہے جس کے خوف ناک نتائج سب بھگتیں گے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان ملک کو معاشی و سماجی انتشار کی اس نہج پر پہنچاچکے ہیں کہ ان کے پاس مستعفی ہونے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں