وزیراعظم عمران خان عید سے قبل یا عید کے فوری بعد سعودی عرب کا دورہ کریں گے، سعودی سفیر

منگل 20 اپریل 2021 00:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2021ء) سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان عید سے قبل یا عید کے فوری بعد سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان بہت جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے، عمران خان کا عید سے قبل یا عید کے فوری بعد دورہ متوقع ہے۔سعودی سفیر نے کہا کہ وزیر اعظم دورے میں سعودی فرمانرواں محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں