جہانگیرترین گروپ کا 21 اپریل کو ہونے والا افطار ڈنر ملتوی کر دیا گیا

وزرا نے وزیراعظم اورجہانگیرترین کے درمیان رابطے کیلئے کوششیں تیز کردیں

منگل 20 اپریل 2021 00:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2021ء) تحریک انصاف کے جہانگیرترین گروپ کا 21 اپریل کو ہونے والا افطار ڈنر ملتوی کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق جہانگیرترین کے حامی ارکان سے اعلیٰ سطحی کمیٹی ملاقات کرے گی، حکومتی کمیٹی کے ارکان کے نام وزیراعظم عمران خان فائنل کریں گے۔ذرائع کے مطابق کمیٹی رپورٹ کی روشنی میں وزیراعظم اور جہانگیرترین ملاقات کا فیصلہ ہو گا۔

(جاری ہے)

جہانگیر ترین کے معاملے پر حکومتی وزرا متحرک ہیں ، وزرا نے وزیراعظم اورجہانگیرترین کے درمیان رابطے کیلئے کوششیں تیز کردیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض حکومتی وزرا کے جہانگیرترین سے بیک ڈور رابطے میں ہیں جبکہ وزیراعظم کے قریبی ساتھی بھی جہانگیرترین سے صلح کے خواہشمند ہیں۔ نجی ٹی وی کیمطابق جہانگیرترین کے ہم خیال گروپ کے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے رابطے جاری ہے ، حکومتی اراکین کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں معاملہ افہام وتفہیم سے حل ہو، سخت بیانات سے گریزبہت ضروری ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں