میں آپ کو جوتا ماروں گا، شاہد خاقان عباسی کی اسپیکر قومی اسمبلی کو دھمکی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایوان میں آپے سے باہر ہو گئے، اسپیکر قوم اسمبلی کو ڈائس کے سامنے آکر دھمکی دی،تلخ جملوں کا استعمال کیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 20 اپریل 2021 16:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 20 اپریل2021ء) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایوان میں آپے سے باہر ہو گئے۔شاہد خاقان عباسی نے اسپیکر قوم اسمبلی کو ڈائس کے سامنے آکر دھمکی دی۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔اجلاس کے دوران سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ساری حدیں پار کر گئے۔حساس معاملے پر شاہد خاقان عباسی کی جانب سے افسوناک رویے کا مظاہرہ کیا گیا۔

شاہد خاقان عباسی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے لیے تلخ جملوں کا استعمال کیا اور کہا آپ کو شرم نہیں آتی۔شاہد خاقان عباسی نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو جوتا ماروں گا۔اسی حوالے سے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کسی عام رکن کی جانب سے بھی سپیکر قومی اسمبلی کے ساتھ ایسے رویے کی توقع نہیں کی جاسکتی اور پھر ایک ایسا شخص جو سابق وزیراعظم رہا ہوں اور موجودہ حالات میں اپوزیشن لیڈر کا کردار نبھاتے نظر آ رہا ہوں ،اس کی جانب سے ایسا رویہ قابل افسوس ہے۔

(جاری ہے)

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس موقع پر اسد قیصر کی جانب سے خاصے تحمل کا مظاہرہ کیا گیا ہے ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی بھی ہو سکتی ہے۔قبل ازیں وزیراعظم کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور وزیر مذہبی امور پیر نور الھق قادری کی جانب سے پارلیمانی پارٹی کو ٹی ایل پی سے مذاکرات پر بریفنگ دی گئی ، جس میں بتایا گیا کہ معاہدے کے مطابق حکومت قرارداد پیش کرنے جارہی ہے تاہم تحریک لبیک پر پابندی ختم کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ، اس لیے کالعدم تحریک لبیک پر پابندی برقرار رہے گی جب کہ ٹی ایل پی کارکنان پر قتل کے مقدمات بھی واپس نہیں لیے جارہے۔

بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ناموس رسالت ﷺ کے معاملے پر پوری قوم متحد اور یک زباں ہے ، ٹی ایل پی کا مقصد ٹھیک ہے لیکن طریقہ کار درست نہیں تھا ، عالمی سطح پر مضبوط کیس پیش کرنے کیلئے حکمت اور جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں