شاہد خاقان عباسی وغیرہ کے خلاف ایل این جی ریفرنس میں گواہ کا بیان جاری

منگل 20 اپریل 2021 18:28

شاہد خاقان عباسی وغیرہ کے خلاف ایل این جی ریفرنس میں گواہ کا بیان جاری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2021ء) احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیرسماعت سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی وغیرہ کے خلاف ایل این جی ریفرنس میں گواہ کا بیان جاری رہا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز سماعت کے دوران شاہد خاقان عباسی وغیرہ عدالت پیش ہوئے، عدالت نے ملزمان کی حاضری لگائی اور استفسار کیاکہ نیب گواہ عبدالرشیدجوکھیو کیاموجودہے، جس پر نیب پراسیکیوٹرنے بتایاکہ جہ وہ راستے میں ہیں ابھی پہمچ جائیں گے، جونیئر وکیل نے عدالت کو بتایاکہ شاہد خاقان عباسی کے وکیل بیرسٹرظفر اللہ خان کو کورونا ہے آج نئے گواہ کا بیان شروع نہ کیاجائے، عدالت نے کہاکہ کورونا کی صورتحال پر ہمیں خیال رکھنا ہوگا،شریک ملزم کے وکیل سیف gالاسلام سندھو نے کہاکہ ڈسٹرکٹ کورٹس کی20فیصد وکلائ کورونا کا شکار ہیں،عدالت نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی اور وکلائ سے کہاکہ آپ انتظار نہ کریں گواہ سے جرح شروع کردیں،جس کے بعد نیب گواہ وزارت توانائی کے افسراحسان بھٹی پر شریک ملزمان کے وکلائ نے جرح شروع کردی اور شریک ملزم عامر نسیم کے وکیل نے گواہ احسان بھٹی پر جرح مکمل کرلی،جونیئر وکیل نے کہاکہ سینئر وکلائ کینعدم موجودگی میں عدالت نئے گواہ کا بیان قلمبند نہ کرے،نیب پراسیکیوٹر مرزا عثمان نے کہاکہ فنانس ڈویڑن سے گواہ اللہ نواز عدالت میں موجودہیں، عدالت گواہ کا بیان قلمبند کرے، عدالت نے شریک ملزمان کے وکلائ کی عدم موجودگی پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ اگر ایسے کریں گے تو روزانہ کہ بنیاد پر سماعتیں کروں گا، وکلائ نے جو کمٹمنٹ کی تھی اب اس سے پیچھے ہٹ رہے ہیں، عدالت نے سماعت آج تک کیلئے ملتوی کردی۔

بشارت راجہ

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں