ہم نے دیکھے ہیں آپ کے ختم نبوت کے دعوے، وفاقی وزیر کی ن لیگ پر تنقید

جب یہاں سے اتنخابی قوانین میں ختم نبوت کو بلڈوز کیا جا رہا تھا تب آپ کے ختم نبوت کے دعوے دیکھے تھے۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری کا قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 20 اپریل 2021 18:27

ہم نے دیکھے ہیں آپ کے ختم نبوت کے دعوے، وفاقی وزیر کی ن لیگ پر تنقید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 20 اپریل2021ء) وفاقی مذہبی امور نورالحق قادری نے ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کہ ہم نے دیکھے ہیں آپ کے ختم نبوت کے دعوے، جب یہاں سے اتنخابی قوانین میں ختم نبوت کو بلڈوز کیا جا رہا تھا۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ وفاقی مذہبی امور نورالحق قادری نے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ پر تنقید کی اور کہا کہ ہم نے دیکھے ہیں آپ کے ختم نبوت کے دعوے، جب یہاں سے اتنخابی قوانین میں ختم نبوت کو بلڈوز کیا جا رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کا منظر بھی ہم نے دیکھا ہے۔کہا ایک جماعت کے لوگ سڑکوں پر نکل آئے لیکن بہت ساری سیاسی و مذہبی جماعتوں نے ان کا ساتھ دیا۔ مجوزہ قرارداد میں مثبت طریقہ کار اور لائحہ عمل اپنایا گیا۔

(جاری ہے)

ہمارا طریقہ کار پراختلاف ہو سکتا ہے مقصد اور منزل پر کوئی اختلاف نہیں۔نورالحق قادری نے مزید کہا کہ جو حضور پاک ﷺ سے عمران خان کا تعلق ہے وہ نہ کسی پیر کا ہے نہ کسی مولوی کا ، اس تعلق کو کوئی چیلنج نہیں کرسکتا۔

قبل ازیں وزیراعظم کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور وزیر مذہبی امور پیر نور الھق قادری کی جانب سے پارلیمانی پارٹی کو ٹی ایل پی سے مذاکرات پر بریفنگ دی گئی ، جس میں بتایا گیا کہ معاہدے کے مطابق حکومت قرارداد پیش کرنے جارہی ہے تاہم تحریک لبیک پر پابندی ختم کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ، اس لیے کالعدم تحریک لبیک پر پابندی برقرار رہے گی جب کہ ٹی ایل پی کارکنان پر قتل کے مقدمات بھی واپس نہیں لیے جارہے۔

بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ناموس رسالت ﷺ کے معاملے پر پوری قوم متحد اور یک زباں ہے ، ٹی ایل پی کا مقصد ٹھیک ہے لیکن طریقہ کار درست نہیں تھا ، عالمی سطح پر مضبوط کیس پیش کرنے کیلئے حکمت اور جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں