صحافیوں کے لیے وزیراعظم ہاؤسنگ پراجیکٹ سے گھر اور صحت کارڈ دینے کا اعلان

نئےانگریزی چینل کی بھی بنیاد رکھ رہے ہیں۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری کا ٹویٹر پیغام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 21 اپریل 2021 13:30

صحافیوں کے لیے وزیراعظم ہاؤسنگ پراجیکٹ سے گھر اور صحت کارڈ دینے کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اپریل 2021ء) : حکومت نے صحافیوں کیلئے وزیراعظم ہاؤسنگ پراجیکٹ سے گھر اور صحت کارڈ دینے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ وزارت اطلاعات میں اصلاحات کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی نیوزکو ایچ ڈی کرنے کی یکم جون تک کی ڈیڈلائن دی ہے۔

پی ٹی وی کوایچ ڈی کرنے کا منصوبہ 2019ء سے التوا کا شکار ہے، رواں سال ہی پی ٹی وی اسپورٹس کو بھی ایچ ڈی کیا جائے گا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ نئےانگریزی چینل کی بنیاد رکھ رہے ہیں، کراچی اورلاہوراسٹوڈیوزکی تزئین وآرائش کی جائے گی۔ اے پی پی کوڈیجیٹل نیوزایجنسی بنائیں گے، پی آئی ڈی اوراشتہارات کانظام پیپرلیس کرنے کی طرف اقدامات شروع کردیے، ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ کی بھی تجدید کی جائے گی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ٹویٹر پیغام میں مزید کہا کہ فلم اورڈرامہ کی بحالی پہلی ترجیح ہے، سرسیداحمدخان،ٹیپوسلطان کی زندگیوں پرپروڈکشن کا کام شروع کیا جارہا ہے، نوجوان ڈرامہ اور فلم سازوں کو 5 کروڑروپے تک قرضےکی سہولت دیں گے۔
صحافیوں سے متعلق فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ صحافیوں کے لیے وزیراعظم ہاؤسنگ پراجیکٹ سےگھر،صحت کارڈدیں گے اور تنخواہوں کی ادائیگی لازمی کرنے کے لیے قانون سازی کے ساتھ ساتھ انشورنس لارہے ہیں، پریس کلب کوسہولتیں دینابھی میری پالیسی ہوگی، ڈیجیٹل میڈیا کو مکمل سپورٹ دیں گے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ 2018ء میں قومی ترانے کی ڈیجیٹل ریکارڈنگ کا فیصلہ ہواتھا جو شروع ہوگیا ، قومی ترانے کو ڈیجیٹل ریکارڈنگ کے بعد چند ماہ میں ریلیز کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں