’شاہد خاقان عباسی اسپیکر قومی اسمبلی سے معافی مانگیں‘ پی ٹی آئی کا مطالبہ

پاکستان مسلم لیگ ن معافی مانگنے تک شاہد خاقان عباسی کو نمائندگی سے ہٹائے ، تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی کی پریس کانفرنس

Sajid Ali ساجد علی بدھ 21 اپریل 2021 13:53

’شاہد خاقان عباسی اسپیکر قومی اسمبلی سے معافی مانگیں‘ پی ٹی آئی کا مطالبہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2021ء)  حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی کو جوتا مارنے کی دھمکی دینے کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق وزیر اعطم شاہد خاقان عباسی کی طرف سے اسپیکر اسد قیصر سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر کو دھمکی دینے سے تضحیک ہوئی ہے ، جس کی مذمت ہونی چاہیئے، ہم پوٹھوہار اور کوہسار میں ہم تہذیب میں رہ کر الیکشن لڑتے ہیں ، یہ واقعہ کارکنان اور معاشرے کے لیے نقصان دہ ہے اس لیے س فعل پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے معافی مانگیں جب کہ پاکستان مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی کے معافی مانگنے تک انہیں نمائندگی سے ہٹائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عام عوام کا احتجاج ہوتا ہے تو یہ لوگوں کو مارنے کے لیے بھاگتا ہے ، قومی اسمبلی میں شاہد خاقان عباسی نے اسپیکر کے سامنے جاکر جوتا مارنے کی بات کی جو غیر سیاسی اور غیر اخلاقی تھی ، اسپیکر نے بہت صبر کا مظاہرہ کیا ہے ، ہم ممبرز مل کر اسپیکر کے پاس جائیں گے خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن کے رہنماء شاہد خاقان عباسی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی تو سابق وزیر اعطم شاہد خاقان عباسی کی طرف سے اسپیکر کے ڈائس کے سامنے آکر اسد قیصر کو دھمکی دی گئی کہ میں آپ کو جوتا اتار کر ماروں گا ، جس کے جواب میں اسپیکر قومی اسمبلی نے مسلم لیگ ن کے رہنماء کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی زبان درست کریں اور اپنی حد میں رہیں۔

بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر پارلیمانی امورعلی محمد خان نے فرانس کے سفیر کی ملک بدری کے معاملے پر پارلیمنٹ کی کمیٹی بنانے کی تحریک پیش کی اور یوان نےخصوصی کمیٹی بنانے کی تحریک منظور کر لی جس پر اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کیا گیا ، اس دوران پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء شاہد خان عباسی نے کہا کہ ایوان میں معاملے کو متنازع بنایا جارہا ہے ، حکومت کو اجلاس بلوانے سے پہلے اپوزیشن سے بات کرنی چاہئے تھی ، آپ نے ایوان کومفلوج کرکے رکھ دیا اور اکھاڑا بنا دیا ہے ، پورے ایوان کی کمیٹی ہو ، خصوصی کمیٹی کی ضرورت نہیں ہے ، آپ نےقراردادلانی تھی توپہلےاپوزیشن سےبات کرتے ، ہمیں قراردادپڑھنےکیلئےایک گھنٹہ دیاجائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں