ڈبلیو ایچ او کا پاکستان میں کورونا ویکسینیشن مہم کے بہترین انتظامات کا اعتراف

پاکستان کے ویکسینیشن مہم کےاقدامات قابل تعریف ہیں۔ ڈبلیو ایچ او

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 21 اپریل 2021 15:08

ڈبلیو ایچ او کا پاکستان میں کورونا ویکسینیشن مہم کے بہترین انتظامات کا اعتراف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اپریل 2021ء) : عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ڈاکٹرپلیتھا ماہی نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں کورونا ویکسینیشن مہم کے شاندار انتظامات کا اعتراف کرتے ہوئے جاری کوروناویکسینیشن مہم پربھرپوراظہار اطمینان کیا۔ سربراہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹرپلیتھاماہی نے پاکستان کی کورونا ویکسینیشن مہم کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ویکسینیشن مہم کےاقدامات قابل تعریف ہیں، غیر ملکیوں کی ویکسینیشن مہم میں شمولیت قابل تحسین ہے۔

ڈاکٹرپلیتھاماہی کاکہنا تھا کہ پاکستان بھر کے ویکسینیشن مراکزمیں انتظامات شاندار ہیں، ویکسینیشن مراکزمیں انتظامات کورونا ایس اوپیز کے مطابق ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پاکستان نے آج سے 50-59 عمر تک کے لوگوں کی کورونا ویکسینیشن کا آغاز ہوگیا ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے گذشتہ ہفتے 21 اپریل سے 50 سے 59 سال کی عمر کے شہریوں کی ویکشینیشن کا فیصلہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا کے وار تاحال جاری ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے 148 اموات ہوئیں جبکہ کورونا کے مزید 5 ہزار 499 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد اموات کی تعداد 16 ہزار 600 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 72 ہزار 381 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 488 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 76 ہزار 535، سندھ میں 2 لاکھ 74 ہزار 196، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 8 ہزار 462، بلوچستان میں 21 ہزار 127، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 204، اسلام آباد میں 70 ہزار 984 جبکہ آزاد کشمیر میں 15 ہزار 873 کیسز رپورٹ ہوئے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں7 ہزار664افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار559، خیبر پختونخوا 2 ہزار953، اسلام آباد 649، گلگت بلتستان 104، بلوچستان میں 225 اور آزاد کشمیر میں 446 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں