کینیڈا نے پاکستان اور بھارت کی پروازوں پر 30 دن کی پابندی عائد کردی

پاکستان پر فضائی پابندی کے بعد پی آئی اے کی پروازیں 30 دن تک کینیڈا نہیں جاسکیں گی،ذرائع

جمعہ 23 اپریل 2021 15:30

کینیڈا نے پاکستان اور بھارت کی پروازوں پر 30 دن کی پابندی عائد کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2021ء) کینیڈا نے پاکستان اور بھارت کے لیے فضائی آپریشن ایک ماہ کے لیے معطل کردیا۔دوسری جانب پی آئی اے کو کینیڈین ایوی ایشن اتھارٹی کا نوٹس بھی موصول ہوگیا ہے اور پی آئی اے ذرائع کا کہنا تھا کہ کینیڈین پابندی سے متعلق تفصیلات کا انتظار ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایوی ایشن ذرائع نے بتایا کہ کورونا وائرس کے پھیلاکے روک تھام کے لیے کینیڈا نے پاکستان اوربھارت کے لیے فضائی آپریشن معطل کردیا،اس فیصلے کے تحت پابندی 30 روز کے لیے عائد کی گئی ہے۔

پاکستان پر فضائی پابندی کے بعد پی آئی اے کی پروازیں 30 دن تک کینیڈا نہیں جاسکیں گی۔دوسری جانب پی آئی اے کو کینیڈین ایوی ایشن اتھارٹی کا نوٹس بھی موصول ہوگیا ہے اور پی آئی اے ذرائع کا کہنا تھا کہ کینیڈین پابندی سے متعلق تفصیلات کا انتظار ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں