اسامہ ستی قتل، دہشتگردی ایکٹ کی دفعات ختم کرنے کا فیصلہ چیلنج کر دیا گیا

جمعہ 23 اپریل 2021 16:48

اسامہ ستی قتل، دہشتگردی ایکٹ کی دفعات ختم کرنے کا فیصلہ چیلنج کر دیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2021ء) پولیس کے انسدادِ دہشت گردی اسکواڈ کی فائرنگ سے قتل ہونے والے 21 سالہ نوجوان اسامہ ستی کے مقدمہ قتل سے دہشت گردی ایکٹ کی دفعات ختم کرنے کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

مقتول اسامہ ستی کے والد نے انسدادِ دہشت گردی عدالت کا فیصلہ چیلنج کیا ہے۔عدالت نے یہ کیس قتل کے مقدمے کی دفعہ کے تحت ٹرائل کے لیے ضلع کچہری بھجوا دیا تھا۔مقتول اسامہ ستی کے والد نے اپنی درخواست میں اپیل کی کہ کیس کا ٹرائل انسدادِ دہشت گردی عدالت میں ہی چلانے کا حکم جاری کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں