آؤٹ ڈور ڈائننگ پر بھی پابندی، 5 فیصد سے زائد کیسز والے علاقوں میں اسکول بند ہوں گے، اسد عمر

ہو سکتا ہے ایسی صورتحال پیدا ہو شہروں میں لاک ڈاؤن کرنا پڑے، لاک ڈاؤن کے حوالے سے صوبوں کے ساتھ مل کر پلان بنائیں گے، میڈیا سے گفتگو

جمعہ 23 اپریل 2021 17:16

آؤٹ ڈور ڈائننگ پر بھی پابندی، 5 فیصد سے زائد کیسز والے علاقوں میں اسکول بند ہوں گے، اسد عمر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2021ء) وفاقی وزیر اور سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں عید تک آؤٹ ڈور ڈائننگ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ،5 فیصد سے زائد کورونا کیسز والے علاقوں میں اسکول بھی بند کر دیے جائیں گے۔قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاکہ ان ڈور ڈائننگ پر پہلے سے پابندی عائد ہے، آؤٹ ڈور ڈائنگ پر عید تک پابندی عائد کر دی گئی ہے، صرف ٹیک اوے کی اجازت ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ دفتری اوقات دوپہر2 بجے تک ہوں گے اور دفاتر میں 50 فیصد سے زیادہ لوگوں کو نا بلایا جائے ، تمام بازار شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے، شام 6 بجے کے بعد اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھلیں گی۔اسکولوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ وہ اضلاع جہاں 5 فیصد سے زیادہ مثبت کیسز ہیں وہاں اسکول بند ہوں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہو سکتا ہے ایسی صورتحال پیدا ہو کہ شہروں میں لاک ڈاؤن کرنا پڑے، لاک ڈاؤن کے حوالے سے صوبوں کے ساتھ مل کر پلان بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں