پنجاب، خیبر پختونخوا میں وینٹیلیٹر آکوپینسی کی شرح 80 فیصد کی بلند سطح پر ہے، شیری رحمن

کچھ ہندوستان میں ہورہا ہے وفاقی حکومت کو اس سے بیدار ہو جانا چاہیے، نائب صدر پیپلز پارٹی

جمعہ 23 اپریل 2021 17:16

پنجاب، خیبر پختونخوا میں وینٹیلیٹر آکوپینسی کی شرح 80 فیصد کی بلند سطح پر ہے، شیری رحمن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2021ء) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ پنجاب، خیبر پختونخوا میں وینٹیلیٹر آکوپینسی کی شرح 80 فیصد کی بلند سطح پر ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ گزشتہ 7 روز میں کورونا کی وجہ سے اوسطا 1600 اموات ہوئی ہیں، مثبت کیسز کی شرح 10.60 فیصد کے آس پاس ہے۔ انہوںنے کہاکہ جو کچھ ہندوستان میں ہورہا ہے وفاقی حکومت کو اس سے بیدار ہو جانا چاہیے، ہم سب کو بھی احتیاط کرنا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں