قوم خدمت کے نام پر خزانہ لوٹنے والے کیلئے دعائیں نہیں انصاف کے طلبگار ہیں، شہاز گل

جنہوں نے زرداری کا پیٹ پھاڑنا تھا عوام کے منہ سے نوالہ چھین لیا، معاون خصوصی وزیراعظم

جمعہ 23 اپریل 2021 21:56

قوم خدمت کے نام پر خزانہ لوٹنے والے کیلئے دعائیں نہیں انصاف کے طلبگار ہیں، شہاز گل
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2021ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ قوم خدمت کے نام پر خزانہ لوٹنے والے کیلئے دعائیں نہیں انصاف کے طلبگار ہیں، جنہوں نے زرداری کا پیٹ پھاڑنا تھا عوام کے منہ سے نوالہ چھین لیا، مسلم لیگ ( ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نااہل درباریوں کے طرف سے ظمانت ملنے کو سرخرو ہونے سے تعبیر کیا جاتا ہے، سرٹیفائیڈ جھوٹے ثابت ہونے اور سزا پانے پر بھی وکٹری کے نشان بنانے والوں کے کیا کہنے، جنہوں نے زرداری کا پیٹ پھاڑنا تھا عوام کے منہ سے نوالہ چھین لیا، خدمت گاروں کے جائیدادوں میں 20 سال کے اندر 549 ارب کا اضافہ ہوا، جس عوام کی خدمت کی گئی وہ آج بھی کوڑی کوڑی کی محتاج ہے، عوام اب شعبدہ بازوں کے پروپیگنڈے نہیں انہیں احتساب کا نصاب پڑھائیں گے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں