مریم اورنگزیب نے پارٹی صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا عوام اور کارکنان کے نام پیغام جاری کردیا

شہبازشریف نے ضمانت ہونے پر دعاوں پر قوم اور کارکنان کے لئے شکریے کاپیغام دیا ہے شہباز شریف نے کورونا وبا کی شدت کے باعث کارکنان کو استقبال کے لئے آنے سے سختی سے منع کر دیا آپ کی دعائیں ہی میرا استقبال ہیں : ترجمان مسلم لیگ (ن)

جمعہ 23 اپریل 2021 22:14

مریم اورنگزیب نے پارٹی صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا عوام اور کارکنان کے نام پیغام جاری کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارٹی صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا عوام اور کارکنان کے نام پیغام جاری کردیا۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام میں ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہبازشریف نے ضمانت ہونے پر دعاوں پر قوم اور کارکنان کے لئے شکریے کاپیغام دیا ہے شہباز شریف نے کورونا وبا کی شدت کے باعث کارکنان کو استقبال کے لئے آنے سے سختی سے منع کر دیا آپ کی دعائیں ہی میرا استقبال ہیں پوری قوم اور کارکنان کی مخلصانہ دعاوں کا نتیجہ ہے کہ اللہ تعالی نے ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر اپنے کرم سے نوازا سب دوست،احباب اور میرا فخر، میرے کارکنان سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں پارٹی قائدین، رہنماوں اور کارکنان اور عوام نے میرے لئے بھرپور وابستگی اور حمایت کا اظہار کیا کورونا وبا کی انتہائی شدت سے نجات ملتے ہی کارکنان سمیت سب احباب سے ملاقات کروں گا کورونا کی مہلک وبا کے تیزی سے پھیلاو کے پیش نظر کارکنان خود کو فی الحال گھروں تک محدود رکھیں انشائ اللہ کورونا سے نجات کے بعد قوم کی زندگی میں آسانیوں کا آغاز ہوگا، عوام کے دکھوں کا مداوا کریں گے ،میرے لئے آپ کی زندگی سب سے قیمتی، اہم اور مقدم ہے، کورونا کی درپیش صورتحال میں اس پر توجہ دیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں